ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دمام:فائرنگ سے 2 سعودی پولیس اہلکار جاں بحق

دمام:فائرنگ سے 2 سعودی پولیس اہلکار جاں بحق

Sun, 18 Sep 2016 15:51:44    S.O. News Service

دمام، 18؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کے مشرقی شہر الدمام کی الخضریہ کالونی میں ہفتے کے روز ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم سے کم دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کی گشتی پارٹی کے دو اہلکارفورڈ ماڈل کی ایک گاڑی پر سوار تھے اور الخضریہ میں گشت کر رہے تھے۔ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر مشین گن سے اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں موسی علی محی القبی اور العریف محاسن ضیف اللہ الروقی نامی پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔خیال رہے کہ الخضریہ کالونی گاڑیوں کی مرمت کے حوالے سیمشہور ہے۔ فائرنگ کا تازہ واقعہ ظہران کے قریب الجبیل روڈ پر پیش آیا۔ اس کے نزدیک العنود نامی کالونی میں ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ حکام کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


Share: